22 فروری 2012 - 20:30

امریکہ کے معروف تجزیہ نگار اور سیاسی مبصرڈاکٹرعلی واصف نے نہتے عوام کے خلاف آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ڈاکٹرعلی واصف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب میں آل سعود کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ واشنگٹن میں انٹرنیشنل ریفارم ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹرعلی واصف نے کہا کہ سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے مستقبل کے لئے خود فیصلہ کرنا ہوگا لیکن سعودی عوام اپنے حقوق سے محروم کردئے گئے ہیں۔ یاد رہے سعودی عرب میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور گذشتہ روز بھی مشرقی علاقے میں بڑا مظاہرہ ہوا تھا۔ آل سعود کی حکومت بعض اسلامی ملکوں میں جاری عوامی تحریکوں سے بری طرح بوکھلا گئي ہے اور اسے ڈر ہے کہ سعودی عرب میں بھی عوامی تحریک زور پکڑسکتی ہے ۔

آل سعود نے ملک میں ہرطرح کے جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی لگادی ہے اور مشرقی علاقوں میں جاری عوامی تحریک کو بری طرح کچل رہی ہے۔ گذشتہ روز کے مظاہروں میں زہیر عبداللہ آل سعید نامی نوجواں آل سعود کے کارندوں کی بربریت میں شہید ہوگيا۔ادھر اطلاعات ہیں کہ الاحساء علاقے کے علماء دین نے ایک بیان جاری کرکے آل سعود کی تشدد آمیز کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔ الاحساء کے علماء نے آل سعود کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ وارانہ تعصب کی پالیسی ختم کرے نیز سیاسی قیدیوں کوبلا قید و شرط رہا کردے۔ علماء نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی علاقوں کے حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں۔.......

/169